تميز خار و گل سے آشکارا
(9)

تميزِ خار و گل سے آشکارا
نسيمِ صبح کی روشن ضميری
حفاظت پھول کی ممکن نہيں ہے
اگر کانٹے ميں ہو خوئے حريری