چمن ميں رخت گل شبنم سے تر ہے
چمن ميں رختِ گل شبنم سے تر ہے 
سمن ہے ، سبزہ ہے ، بادِ سحر ہے 
مگر ہنگامہ ہو سکتا نہيں گرم 
يہاں کا لالہ بے سوز ِجگر ہے