کہا اقبال نے شيخ حرم سے
(6)

کہا اقبالؔ نے شيخ حرم سے
تہِ محرابِ مسجد سو گيا کون؟
ندا مسجد کی ديواروں سے آئی
فرنگی بُت کدے ميں کھو گيا کون؟