معزول شہنشاہ

ہو مبارک اس شہنشاہِ نکو فرجام کو
جس کی قربانی سے اسرار ملوکيّت ہيں فاش
'
شاہہے برطانوی مندر ميں اک مٹی کا بٗت
جس کو کر سکتے ہيں، جب چاہيں پجاری پاش پاش
ہے يہ مٗشک آميز افيوں ہم غلاموں کے ليے
ساحر انگليس! مارا خواجہ ديگر تراش