نماز



بدل کے بھيس پھر آتے ہيں ہر زمانے ميں
اگرچہ پير ہيں آدم، جواں ہيں لات و منات
يہ ايک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدے سے ديتا ہے آدمی کو نجات