اسلام

روح اسلام کی ہے نور خودی ، نار خودی
زندگانی کے ليے نار خودی نور و حضور
يہی ہر چيز کی تقويم ، يہی اصل نمود
گرچہ اس روح کو فطرت نے رکھا ہے مستور
لفظ 'اسلام، سے يورپ کو اگر کد ہے تو خير
دوسرا نام اسی دين کا ہے 'فقر غيور'!