خرد ديکھے اگر دل کی نگہ سے
(12)

خرد ديکھے اگر دل کی نگہ سے
جہاں روشن ہے نور 'لا الہ' سے
فقط اک گردشِ شام و سحر ہے
اگر ديکھيں فروغِ مہر و مہ سے